کولکاتہ، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عالمی بنگ کانفرنس کے پنڈال کے قریب احتجاجی مظاہرہ کر رہے بائیں حامیوں کی گرفتاری کے خلاف علی پور عدالت کے سامنے بائیں حامیوں نے احتجاج مظاہرہ کیا،ساتھ ہی پولیس کے ساتھ دھکا مکی اور راستہ جام بھی کیا۔واضح رہے کہ عالمی بنگ کانفرنس کے پنڈال کے باہر پولیس کے ساتھ دھکا مکی میں جمعہ کو سجن چکرورتی، کانتی گنگوپادھیائے، نیپال دیو بھٹاچاریہ سمیت 135بائیں حامیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا،جس میں 23لوگوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن سجن چکرورتی،کانتی وشواس، نیپال بھٹاچاریہ سمیت باقی لوگوں کو لال بازار میں رکھا گیا تھا۔بائیں رہنماؤں سمیت 112لوگوں کو جمعہ کو علی پور عدالت میں پیش کیا گیا۔اسی دوران بائیں حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔